پارا چنار میں قیام امن کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی کوششیں قابل ستائش ہیں ،علامہ علی حسنین
اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان کے مظلوموں کی جماعت ہے۔
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پارا چنار کے کشیدہ صورتحال پر آواز اٹھانے اور مسائل کو حل کی طرف لے جانے میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی انجینئر حمید حسین مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں آواز بلند کرنے سے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات اور کھل کر کرم کے مسائل پیش کرنے تک ایم این اے انجینئر حمید کی کاؤشیں قابل تحسین ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان کے مظلوموں کی جماعت ہے۔
جو بلا تفریق رنگ و نسل سب کے حقوق کی بات کرتی ہے۔
ہمارے قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعوان بالا، جبکہ ایم این اے انجینئر حمید حسین نے قومی اسمبلی میں ہمیشہ قوم کی حقیقی نمائندگی کی ہے۔ جو ہمارے لئے قابل فخر ہے۔
علامہ علی حسنین نے کہا کہ پارا چنار کے موجودہ کشیدہ حالات میں انجینئر حمید حسین نے اپنے حلقے کے عوام کی آواز ہر سطح پر بلند کی۔
قومی اسمبلی میں پارا چنار کی کشیدہ صورتحال پر انہوں نے مسلسل گفتگو، اور وزیراعظم، کور کمانڈر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پارا چنار کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے قیام امن کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
بدقسمتی سے وفاقی اور صوبائی ذمہ داران نے غلفت کا مظاہرہ کیا، تاہم انجینئر حمید نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ پارا چنار کے عوام بھی پاکستان کے شہری ہیں۔
جن کے تحفظ کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔
پارا چنار میں قیام امن کے لئے مجلس وحدت مسلمین ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
ہمارے نمائندے قومی اسمبلی اور اعوان بالا میں پارا چنار کے بنیادی حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔