حالیہ جھڑپوں میں صیہونی فوج کے 30 فوجی ہلاک، صیہونی فوج کا اعتراف
صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں مزید 30 کے قریب صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے
شیعیت نیوز : اسرائیلی اخبار نے آج غاصب صیہونی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں فلسطینی مزاحمت کیساتھ ہونیوالی حالیہ جھڑپوں کے دوران مزید کم از کم 30 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
حماس نے غزہ کی پٹی کے شمالی شہر جبالیا میں تاحال ہتھیار نہیں ڈالے جو اس پورے علاقے میں اسرائیلی فوج کا مسلسل تعاقب کر رہی ہے اور اپنے مشن میں انتہائی کامیاب ہے۔
صیہونی فوج نے 6 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیا کے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ سنی میں نفرتیں پھیلانے والے اسلام کے دشمن ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
تاہم، اس رپورٹ کی اشاعت تک، عام فلسطینی شہریوں کی وسیع ہلاکتوں کے باوجود بھی اس علاقے پر اسرائیلی فوج کا کوئی کنٹرول نہیں۔
جبالیا میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مزید کم ازکم 30 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
جبالیا میں اس دوران صیہونی رژیم کی 401ویں بریگیڈ کے کمانڈر سمیت، ہر 2 روز میں اوسطا 1 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔