ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کا اہم اجلاس منعقد، علامہ مقصود ڈومکی کی شرکت

18 نومبر, 2024 20:16

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کی تنظیمی فعالیت کا جائزہ لینے کے لئے نگران کمیٹی کا اہم اجلاس صوبائی دفتر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مضبوط تنظیم کے ذریعے ہی قوم کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین اس وقت قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اور ہمیں ہر فورم پر قوم کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کی نجف میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر کہا کہ کوئٹہ کے عوام نے ہمیشہ مجلس وحدت مسلمین اور اس کی بہادر قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے کارکن عوامی مسائل حل کرتے ہوئے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔

علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں آئندہ چھ ماہ کے اہداف پر مشاورت ہوئی اور یونٹس کے دورہ جات اور ضلعی شوریٰ اجلاس کا شیڈول تیار کیا گیا۔

11:13 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top