حکومت اسلام کو ذاتی عزائم کے لئے استعمال نہ کرے، علامہ امین شہیدی
سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ ہر حکومت نے اسلام کو اپنے ذاتی عزائم کی خاطر استعمال کیا ہے، موجودہ حکومت اس سے گریز کرے

شیعیت نیوز : سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی نے نیشنل ٹیلی ویژن پروگرام پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اسلام کو ذاتی عزائم کے لئے استعمال مت کرے۔
انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے وی پی این کے متعلق فتوے پر طویل گفتگو کی۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل مجبور ہے، حکومت اپنی مرضی کے فیصلہ جات کرواتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آغاز سے ہی دو اسلام دیکھنے کو ملے ایک حکومت کا اسلام اور ایک خدا کا اسلام۔
ہر حکومت نے اسلام کو اپنے عزائم کے لئے استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ اور حماس کا بڑا حملہ، صیہونی کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک
آج حکومت کا وی پی این کے متعلق جو فیضلہ ہے وہ صرف عوام کو شعور سے دور کرنے کے لئے ہے۔
عوام کی ہر خبر تک رسائی کو روکنے کے لئے حکومت اس طرح کے بھونڈے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت اس طرح کے اقدامات سے گریز کرے اور اسلام کو استعمال کرنا بند کرے۔