سعودی ریالوں پہ پلنے والے، ناموس صحابہ کے ٹھیکیدار، توہین کعبہ پر خاموش کیوں؟
سعودی ریالوں پر پلنے والوں اور اسلام و شریعت کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی سعودیہ ریاض سیزن میں کی گئی خانہ کعبہ کی توہین پر زبانوں کو سانپ کیوں سونگھ گئے؟
شیعیت نیوز : سعودیہ عرب میں جاری ریاض سیزن کے آغآز پر خانہ کعبہ کی توہین آمیز ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ حکومت نے خانہ کعبہ کا ماڈل بنا کر اس پر گانا گانے والوں اور رقاصاؤں کی تصاویر عیاں کیں۔
اس ماڈل کے سامنے گانے بجائے گئے اور عورتوں نے رقص بھی کیا۔
پوری دنیا میں مسلمانوں نے سعودی منافق اور مشرک حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی۔
مگر ملک پاکستان میں بات بات پر گستاخی، شرک اور بدعت کے فتوے لگانے والے، سعودی ٹکڑوں پر پلنے والے نام نہاد مولوی بالکل خاموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حساس اداروں کی بروقت کارروائی، پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا! کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد پسپا
ناموس صحابہ کے تحفظ کے ٹھیکیدار، کردار اور نظریاتی طور پر سوالیہ نشانوں کے زد میں ہیں۔
اگر وہ واقعی محافظ ناموس صحابہ ہیں، تو ناموس کعبہ کیا ان پر فرض نہیں۔
کیا اب کی بار ان کی زبانوں کو ریالوں کے عوض خریدا گیا، یا ان کا کردار ہی یہی تھا۔
ملک میں اسلام کے نام پر بدامنی پھیلانے والوں اور معصوم لوگوں کا قتل عام کرنے والے مسلمانوں کو اب سانپ کیوں سونگھ گئے ہیں؟