آئی ایس او پاکستان ضلع جھنگ کی جانب سے ضلعی کنونشن کا انعقاد
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جھنگ کا ’’فلسطین مرکز حریت‘‘ ضلعی کنونشن کا انعقاد جامعہ امام سجادؑ میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر مولانا سید روح اللہ کاظمی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ و ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ نے شہدائے قدس کے موضوع پر خطاب کیا۔
آخر میں آئی ایس او ضلع جھنگ کے نومنتخب ضلعی صدر تقی کی تقریب حلف برداری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ غزہ جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائیں، علامہ ساجد نقوی
مرکزی چیف اسکاؤٹ برادر شہریار نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔
دعائے امام زمانہ عج سے پروگرام کا اختتام ہوا۔







