عوام تیار رہے، زمینوں کے متعلق کچھ بڑا فیصلہ ہونے والا ہے، علامہ سید علی رضوی
علامہ سید علی رضوی نے کہا کہ دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک کی ہر انچ زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اور ہم اس کی حفاظت کریں گے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل کے حوالے سے عوام ہوشیار اور تیار رہیں، کچھ بڑا فیصلہ ہونے والا ہے۔
علامہ سید علی رضوی نے روندو میں شہدائے مقاومت کے چہلم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک کی ہر انچ زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔
علامہ سید علی رضوی نے خبردار کیا کہ جو نمائندہ بھی اس بل پر دستخط کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم ہر حال میں انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر
اس کے حلقے کے عوام اس کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے۔
آغا علی رضوی نے شہداء مقاومت کے نظریے پر چلتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔
فلسطین کے شہداء کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ آپ اپنی زمینوں کی حفاظت کریں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں روندو کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اپنی زمینوں کا تحفظ کیا ہے اور انہیں بیرونی افراد کو فروخت نہیں کیا۔