اہم ترین خبریںایران

دشمن تیار ہو جائے، انجام جنگ خیبر جیسا ہوگا، سربراہ سپاہ پاسداران

تاریخ میں کہیں بھی مسلمانوں کی تسلیم کی کوئی مثال نہیں ملتی، اور آج بھی دشمنوں کا انجام جنگ خیبر جیسا ہوگا، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب

شیعیت نیوز : سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی جنرل ڈاکٹر حسین سلامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم نے "بسیج” کے ذریعے امت مسلمہ کے لئے تابندہ تاریخ رقم کی ہے۔

ہم نے ملت ایران کے عزم اور جہادی اقدامات سے اقتصادی پابندیوں کے سخت اور خطرناک مرحلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بسیج ایران کے مفادات، سلامتی، عزت اور امت مسلمہ کے امن و سکون کا تحفظ کر رہی ہے۔

آج ایک تاریخی مقابلہ ہے، اور باطل کی تمام طاقتیں اس تاریخی تقابل میں اسلام اور مسلمانوں کے آمنے سامنے کھڑی ہیں۔

دنیا کی جدیدترین افواج غاصب صہیونی ریاست کی مدد کو آئی ہیں۔

صف بندی، طاقت کی عالمی صف بندی ہے، اور دشمنان اسلام ہمیں اپنے ارادے کے سامنے جھکانے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی جانب سے نئے میزائل کی رونمائی، امریکی فوج خوف میں مبتلا

ہم ان سے کہتے ہیں جاؤ، تاریخ کا مطالعہ کرو، تمہیں کہیں بھی ایسی کوئی مثال نہیں ملے گی جہاں مسلمین نے کفار، مشرکین اور مناققین کے سامنے سرتسلیم خم کرکے ہتھیار ڈال دیئے ہوں۔

فتح خیبر کے واقعے سے رجوع کرو، یقینا تمہارا آج کا انجام معرکۂ خیبر کے انجام جیسا ہوگا۔

میں دشمنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم توڑ دیئے جاؤگے، اور مسلمانوں کے سامنے پامردی نہیں دکھا سکو گے۔

تم نے سوچا کہ حزب اللہ اپنے قائد کی شہادت اور اپنے کمانڈروں کی شہادت، اور پیجرز دہشت گردی کے دوران اپنے کچھ جوانوں کی شہادت کی بنا پر میدان چھوڑ کر چلی جائے گی۔

لیکن شاید تم نہیں جانتے تھے کہ یہ باعظمت تحریک خاموش ہونے والی نہیں ہے اور ختم ہونے والی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button