اہم ترین خبریںیمن

یمن کی جانب سے نئے میزائل کی رونمائی، امریکی فوج خوف میں مبتلا

امریکی نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج پیچیدہ ہتھیاروں کی رونمائی کی وجہ سے، خوفناک ہو رہی ہیں

شیعیت نیوز : امریکہ کے نائب وزیر دفاع ولیم لاپلانٹے نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نئے اور پیچیدہ ہتھیاروں کی رونمائی کی بنا پر خوفناک ہو رہی ہیں۔

امریکی وزارت دفاع کے سینئر حکام یمن کی مسلح افواج کے ہتھیاروں کے ذخائر سے حیرت اور خوف سے دوچار ہو گئے ہیں۔

 ولیم لاپلانٹے نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج پیچیدہ ہتھیاروں کی رونمائی کی وجہ سے، خوفناک ہو رہی ہیں۔

لاپلانٹے نے واشنگٹن میں منعقدہ سیمینار "دفاع کا مستقبل” میں اپنی تقریر کے دوران کہا: حوثی خوفناک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں جرات ہے تو بحیرہ احمر میں آجائے، سربراہ انصاراللہ

میں ایک انجنیئر اور ایک فزکس دان ہوں، میری پوری پیشہ ورانہ زندگی میزائلوں کے ساتھ گزری ہے۔

جو کچھ حوثیوں نے گذشتہ چھ مہینوں میں سرانجام دیا ہے اور جو کچھ میں نے دیکھا ہے، میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ مجھ دھچکا لگا ہے اور میں تحیّر سے دوچار ہؤا ہوں۔

یمنیوں نے زیادہ جدید اور زیادہ پیچیدہ ہتھیاروں کی رونمائی کی ہے اور وہ حیرت انگیز کارنامے رقم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button