اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

یورپی یونین نے صہیونی وزیر کے منصوبے کو غیر قانونی اور قابل مذمت قرار دیا

"یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینی حقوق کے لیے خطرہ قرار دیا"

شیعیت نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ کی جانب سے غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
بوریل نے کہا کہ اسموتریچ کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس منصوبے سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہونے کے ساتھ دو ریاستی فارمولے کے لئے خطرات ایجاد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا صہیونی فوج کے جارحانہ حملوں کا منہ توڑ جواب، 200 سے زائد میزائل فائر

یاد رہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ نے گذشتہ روز غرب اردن کو اسرائیل کی حاکمیت میں شامل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button