اہم ترین خبریںایرانشام

ایران اور شام کی اعلی سطحی ملاقات: خطے میں صیہونی جارحیت کے خلاف عزم کا اعادہ

آستانہ عمل اجلاس کے دوران خطے کی صورتحال اور ایران و شام کے تعاون کو فروغ دینے پر زور

شیعیت نیوز: ایران اور شام کے اعلی حکام نے قازقستان کے دارالحکومت میں آستانہ عمل سے متعلق 22ویں بین الاقوامی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، خاص طور پر علاقے میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں اور شام کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے لیے اپنی جامع حمایت جاری رکھے گا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مزاحمت پر پختہ عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا اصولی موقف علاقائی امن و استحکام کا تحفظ اور خطے کے ممالک کی قومی سلامتی کی حمایت پر مبنی ہے۔

ایرانی عہدیدار خاجی نے شام کے ساتھ ایران کے دیرینہ اور مستحکم تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے اور خطے میں کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تعاون بڑھانے پر پختہ عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی باہمی گفت و شنید خطے کے موجودہ منظرنامے پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

شامی وفد کے سربراہ نے زور دیا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے، خطے میں پائیدار استحکام اور سلامتی کے حصول، اور فلسطین و لبنان کے عوام کی مدد کے لیے علاقائی تعاون انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

متعلقہ مضامین

Back to top button