اہم ترین خبریںایران

تہران کی ماتمی انجمنوں کی جانب سے لبنان اور فلسطین کے لیے 14.5 ارب تومان کا عطیہ

"ایران کی عوام نے لبنان اور فلسطین کے متاثرین کے لیے خیرات جمع کرنے کی مہم میں حصہ لیا"

شیعیت نیوز: ایرانی عوام کی جانب سے مزاحمتی محاذ کی مدد کے سلسلے میں تہران کے خیراتی اداروں کی پہلی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس تقریب میں مداحان اہل بیت اور تہران کی انجمنوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کے لئے عوامی امداد پر تاکید کی۔

امدادی مہم کی اس تقریب کا آغاز لبنان سے براہ راست کیا گیا جس میں مہدی رسولی اور معروف سماجی کارکن حسین یِکتا نے مہاجرین اور متاثرین کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

اس تقریب کے عطیہ جات کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. تہران سٹی کونسل کے معزز ممبران اور میئر کی جانب سے 10 ارب تومان
  2. انجمن صاحب الزمان کی جانب سے رہبر معظم انقلاب کی ہدیہ کی گئی تسبیح ایک ارب تومان میں خریدی گئی۔
  3. حاج محمود لالوچیان کی جانب سے دو ارب تومان
  4. ڈیڑھ ارب تومان دیگر مخیر حضرات کی نقدی اور سونے کے عطیات سے جمع ہوئے۔

واضح رہے کہ فلسطین اور لبنان کے مظلوم لوگوں کی مدد کے لئے درج ذیل سائٹ پر www.betavaneheyat.com رقم جمع کرنے کے نظام کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے۔

اس عوامی مہم کے ذریعے لبنان کے مظلوم عوام کی مدد کے عمل کو منظم کیا جائے گا اور ماہانہ تین عطیات دہندگان کو قرعہ کشی کے ذریعے لبنان اور شام کے جنگ زدہ علاقوں میں امداد امور کی نگرانی کے لئے بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں فلسطین اور لبنان کی مقاومت کے لئے چندہ مہم، بھارتی زائرین کا ایک کلو سونا عطیہ

قابل ذکر ہے کہ تمام عطیہ جات اور جمع کی گئی رقوم لبنان کے مرکزی ادارے کی نگرانی میں خرچ ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button