اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

عزت سے جینے کے لیے شہدائے قدس کے نقش قدم پر چلیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس کا خطاب: شہدائے قدس کے نقش قدم پر چلنے کا عزم، اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا

شیعیت نیوز: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ ایک کریم اور لطیف شخصیت کے مالک عظیم انسان تھے جو کسی پر ظلم برداشت نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے عزت سے جینا اور مرنا ہے تو شہدائے قدس کے نقش قدم پر چلے۔ ان عظیم شہداء نے اسرائیل کی طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ شہداء تحریک مقاومت کے سر کا تاج ہیں اور انہوں نے تحریک آزادی قدس کو نئی زندگی دے دی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ خیبر کو یا تو مولا علی نے فتح کیا یا علی کے چاہنے والے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی بلکہ آج نیتن یاہو اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں رہا اور بنکروں میں چھپتا پھر رہا ہے۔ غزہ کے لیے شیعہ اور سنی خون یکجا ہو چکا ہے جسے دنیا کا کوئی فرعون جدا نہیں کر سکتا۔ یہ غزہ کی جنگ نہیں بلکہ عالم اسلام کی جنگ ہے۔ لبنان کی سرحد پر اسرائیل کے قدم لرز رہے ہیں۔ اسرائیل گزشتہ ایک سال سے بچوں، عورتوں، ہسپتالوں، اور مساجد سے لڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کے نقش قدم پر چلیں گے اور قدس کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: ذاکر وسیم عباس بلوچ

علامہ جعفری نے کہا کہ پاکستان سے امریکی اثر و رسوخ کا خاتمہ ضروری ہے، کیونکہ وطن عزیز امریکی سامراجیت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ صیہونی شیطانی طاقتوں کے خلاف خدائی ابابیل کا لشکر ہے۔ غزہ کے مسلمانوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ والے سب حسینی ہیں۔ شہید یحیٰی سنوار نے خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہنے کا سبق کربلا سے سیکھا اور اسرائیل کے سامنے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ آج کے صیہونیوں کو خیبر سے مٹانے کے لیے رسول خدا کے عاشق میدان میں ہیں۔ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مقاومت کا لشکر ناجائز صیہونی ریاست کو ختم کرے گا۔

مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے جدید ترین وسائل کے باوجود اس خدائی لشکر کے سامنے بے بس ہیں۔ صیہونی رجیم کے خلاف تمام مسلمان متحد ہو چکے ہیں، اور ہم اس وحدت کو برقرار رکھیں گے۔ ہم اپنے ملک سے بیرونی مداخلت کا بھی خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button