اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
پارہ چنار: کالعدم لشکر جھنگوی کا شیعہ آبادی پر حملہ، ریاستی ادارے خاموش
تکفیری دہشتگردوں کے بار بار حملے پر شیعہ برادری کی تشویش، ریاستی اداروں کی خاموشی پر سوال

شیعیت نیوز: پارہ چنار کے علاقے میں ایک بار پھر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، کل رات بوشہرہ کے علاقے سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ایک شیعہ گاوں پر مارٹر گولہ فائر کیا۔ حملے میں ایک گھر کا لینٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ نسل کشی تھم نہ سکی، ڈی آئی خان میں ایک اور نوجوان سپاہ صحابہ نے شہید کردیا
مقامی لوگوں نے ان حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ریاستی اداروں کی بے بسی پر سوال اٹھایا ہے۔ شیعہ برادری کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کی بار بار جارحیت کے باوجود ریاست ان عناصر کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔