اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ بم دھماکہ حکومت اور انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

ایم ڈبلیو ایم کے صوبہ بلوچستان کے رہنما علامہ علی حسنین حسینی کا کہنا ہے کہ مظلوم عوام حکومت کی نااہلی کا خمیاضہ بھگت رہی ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدرعلامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔

حکومت کی لاپرواہی اور سیکیورٹی حکام کی غفلت کے باعث درجنوں معصوم افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کے تشدد و گرفتاری اور طاقت کے زور پر سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کی بھی مذمت کی۔

درجنوں خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، جو باعث افسوس ہے۔

عوام الناس پہلے ہی ہر طرف سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔

جس پر حکومت انتظامی امور، امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کی فراہمی میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔

صوبے کے وزیر داخلہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے صوبے کے ایک اہم عہدے کو خالی رہنے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشت گرد اورسرغنہ عطااللہ عرف مہران کیسے واصل جہنم ہوا؟خصوصی رپورٹ

صوبائی حکومت صوبائی امور اور عوام سے زیادہ اپنے اتحادی جماعتوں کی خوشنودی کو ترجیح دے رہی ہے۔

جو بلوچستان کے عوام کے لئے باعث تشویش ہے۔

ریلوے اسٹیشن کے افسوسناک واقعہ سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

حکومت سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا استعمال کر رہی ہے۔

فارم 47 کی جعلی حکومت سے خیر کی توقع تو پہلے بھی نہیں تھی، تاہم انتظامیہ اور پولیس کو عوام الناس کے خلاف استعمال کرنا حکومت کی بدترین پالیسیوں میں سے ایک ہے۔

حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے تحریک تحفظ آئین پاکستان اور اتحادی جماعتوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے ہیں۔

تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کو ہراساں کرنا، غیر اعلانیہ پابندی اور غیر سیاسی اقدامات قابل مذمت ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button