دنیا

امریکہ میں صدارتی عام انتخابات کل 5 نومبر کو ہونگے

امریکہ میں نئے صدر کو منتخب کرنے کے لئے عام انتخابات کل 5 نومبر کو ہونگے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس مدمقابل

شیعیت نیوز : امریکہ کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے کل 5 نومبر بروز منگل کو عام انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔

صدارتی انتخابات میں تین سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

کملا ہیرس جمہوری سیاسی جماعت کی نمائندہ ہیں، جو کہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ نائب صدر کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عظیم شہید یحیٰ السنوار نے شہادت سے 72 گھنٹے پہلے سے کچھ نہیں کھایا تھا، صیہونی ڈاکٹر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رپبلکن سیاسی جماعت کے نمائندہ ہیں، جو کہ جو بائیڈن سے قبل صدارت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

4 آزاد امیدوار بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

کورنل ویسٹ، جل سٹین، چیز اولیور اور کلوڈیا ڈیلا کرز صدارتی انتخابات میں آزاد امیدوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button