اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
ہزاروں صہیونیوں نے شاہراہوں پر نکل کر نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا اور حماس کے ساتھ امن معاہدے کا مطالبہ کیا
شیعیت نیوز : شمالی اور جنوبی سرحدوں سے مقاومت کے حملوں میں صہیونی فوج اور عوام کو بڑے پیمانے پر نقصان ہورہا ہے۔
حملوں میں اضافے کے ساتھ صہیونی عوام کی جانب سے نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں بھی شدت آرہی ہے۔
ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ اسی ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اس سے پہلے یدیعوت احارونوت نے صہیونی یرغمالیوں کے بارے میں نتن یاہو کے خیالات سے پردہ اٹھایا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے بجائے اپنی کابینہ کی بقاء اور تحقیقات سے بچنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
نتن یاہو کو خدشہ ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوجائے تو جلد انتخابات اور تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑے گا۔