اہم ترین خبریںایران

وعدہ صادق 1 اور 2 آغاز تھا، اسرائیل کے لئے مزید سرپرائز ہیں، ترجمان سپاہ پاسداران

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے ملک پر صیہونی رجیم کی حالیہ جارحیت کا "حتمی اور فیصلہ کن" جواب دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کی جوابی کارروائی کا اندازہ لگانے سے قاصر ہے

شیعیت نیوز : ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلے ہی دو انتقامی کارروائیوں میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر سینکڑوں میزائل داغے ہیں۔

جنہیں آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 کا نام دیا گیا۔

آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 در حقیقت صیہونیوں کو متنبہ کرنے کا آغاز تھا۔

ایران ہمیشہ دشمن کو سرپرائز دیتے ہوئے یہ ثابت کرے گا کہ صیہونی نظام ایران کی کارروائی کا اندازہ لگانے سے مکمل طور پر قاصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جارحیت کے خاتمے و غزہ سے ان کے انخلاء تک مذاکرات نہیں ہونگے، حماس

دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ دشمن کے تازہ حملے کا جواب قطعی اور فیصلہ کن طور پر دیا جائے گا جو  دشمن کی سمجھ سے بالاتر ہو گا۔

اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اسرائیلی حکومت کو ایران کے خلاف حالیہ جارحیت کے "ناقابل تصور” ردعمل سے خبردار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button