یہ مسلماں ہیں! جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود،سعودیہ کا ایک بار پھر اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا عندیہ
ریاض میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ مملکت غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

شیعیت نیوز:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے ریاست فلسطین کا قیام پہلی شرط ہے۔
ریاض میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ مملکت غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
انہوں نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کو مسترد کرتے ہوئے ’انروا‘ کے لیے مملکت کی ہرممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
سعودی وزیر خارجہ نے لبنان اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا اعلان کیا۔
بڑے مغربی اور مشرقی ممالک ہیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی سمت میں بات کرنا شروع کر دی ہے۔
اجلاس میں ناروے کے علاوہ عرب ،اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی یونین کا وزارتی رابطہ گروپ شرکت کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے گذشتہ ستمبر میں 149 عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اس اتحاد کے قیام کا اعلان کیا تھا، جہاں سب نے دو ریاستی حل کے لیے متفقہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا تھا۔