اہم ترین خبریںایران
سعودی چینل العربیہ نے ایران کے خلاف فیک ویڈیو اور تصاویر کا سہارا لینا شروع کردیا
العربیہ کا بیروت دھماکے کی پرانی ویڈیو کو تہران کا واقعہ بنا کر پیش کرنا اور ساکھ پر اٹھتے سوالات

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے اسرائیل حمایت یافتہ چینل العربیہ نے ایران کے خلاف جھوٹی خبروں کا پروپیگنڈا جاری رکھتے ہوئے بیروت دھماکے کی پرانی ویڈیو کو "قلب تہران سے پہلی ویڈیو” کہہ کر نشر کیا۔
العربیہ کی جانب سے ایسی ویڈیوز اور تصاویر کا استعمال سعودی چینل کی ساکھ پر سوالات اٹھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر ناکام حملہ؛ ایرانی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائل ناکام بنا دیے
العربیہ، جو ہمیشہ اسرائیل کے حق میں اور فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف سرگرم رہا ہے، اب جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے اسرائیلی سرپرستوں کی حمایت میں مصروف ہے۔
سعودی چینل کی اس حرکت نے نہ صرف اس کی غیر جانبداری پر سوال کھڑے کیے ہیں بلکہ ایران مخالف ایجنڈے کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔