اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کے میزائل حملے: 15 صیہونی ہلاک اور زخمی

حزب اللہ کے میزائل حملے، خلیج حیفا اور الجلیل میں سائرن کی آوازیں

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح سویرے لبنان سے الجلیل اور خلیج حیفہ کی طرف داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں 15 صیہونی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف صہیونی فوج نے آخری گھنٹے میں لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر سو سے زائد راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے تمام جرائم اور جارحیت میں امریکہ شریک ہے، سربراہ انصار اللہ

در این اثناء، حزب اللہ نے مقبوضہ کریات شمونہ اور مشرقی حیفا میں ایک فوجی اڈے پر بھاری میزائل حملے کیے ہیں، جب کہ صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ میزائل حملوں کے بعد خلیج حیفا، صفد، زرعیت، شتولہ، شمیرا اور الجلیل میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button