آئی ایس او کے 53ویں مرکزی کنونشن کا باقاعدہ آغاز اسکاؤٹ سلامی سے کردیا گیا
آئی ایس او پاکستان رواں سال اپنا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں منعقد کر رہی ہے، جس کا باقاعدہ آغاز اسکاؤٹ سلامی و شب شہداء سے ہوگیا

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 53ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان فلسطین مرکز حریت کا باقاعدہ آغاز اسکاؤٹ سلامی سے کردیا گیا۔
اسکاؤٹ سلامی سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر حسن عارف، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ محمد حسین مبلغی، اور سابق چیف اسکاؤٹ سید صفدر رضا بخاری نے خطاب کیا۔
بعداز اسکاؤٹ سلامی شب شہداء کا آغاز کیا گیا، جس میں شہداء ملت جعفریہ کے خانوادگان نے شرکت کی۔
معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری نے کلام شہداء پیش کرکے شہداء ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عظیم مجاہدسنوار کی شہادت سے مزاحمت اور زیادہ مضبوط ہوگی،ناصر عباس شیرازی
شب شہداء سے علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔
مرکزی کنونشن 19،20 اکتوبر کو بھی اسلام آباد جامعہ امام صادق G9/2 میں جاری رہے گا۔
اختتام پر آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔