ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مصری صدر السیسی سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

غزہ میں اسرائیلی جرائم، لبنان کے خلاف جارحیت اور دوطرفہ تعلقات پر ایران اور مصر کا تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور اس دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور لبنان کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے، پناہ گزینوں کی مدد، صیہونی حکومت کی جنگی پالیسی کے پھیلاؤ کو روکنے اور دو طرفہ اور بین الاقوامی سطح پر بات چیت اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیںجنرل قاآنی منظر عام سے کیوں غائب ہوئے؟اہم وجہ سامنے آگئی

دونوں اعلی عہدیداروں نے لبنان اور شام کے عوام کے مصائب کے خاتمے اور مجرم صیہونی حکومت کی جارحیت کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعطی سے ملاقات اور بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button