ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی شہید
مقتول کی لاش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں ایک بار تسلسل کے ساتھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
آج دن دیہاڑے ڈیرہ اسماعیل خان کے بازار میں راہ چلتے امام بارگاہ کے متولی کو حملہ آوروں نے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا۔
واقعہ کے بعد شیعہ قائدین نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام بارگاہ حضرت عباسؑ تھلہ نمبر 3 کلاچی کے متولی سید سجاد حسین شاہ کے بھتیجے سید اشفاق علی شاہ کو شہید کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: تکفیری دہشت گردوں نے تاوان کیلئے شیعہ ڈاکٹر کو اغوا کرلیا
مقتول کی لاش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دہشت گردی کا دوسرا واقعہ خیبرپختونخواہ کی ’’مثالی پولیس‘‘ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
محکمہ پولیس کی غفلت اورفرض نا شناسی کے باعث ڈی آئی خان ملت تشیع کی قتل گاہ بنا ہوا ہے۔
گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ملت تشیع نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہے بلکہ پولیس کے ناروا رویے سے اذیت میں بھی مبتلا ہے۔
دہشت گرد ہماری لاشیں گرا رہے ہیں اور متعلقہ پولیس الٹا ہمارے ہی لوگوں کو ہراساں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔
یہ طرز حکومت ہمارے لیے کسی طور قابل قبول نہیں۔
خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کی سرکوبی اور ملت تشیع کے تحفظ کے لیے حکومت کو اپنا آئینی کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہو گا۔
دہشت گردی کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ان دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے