خیبرپختونخوا اسمبلی میں لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال
رینجرز اور پولیس کا دھاوا، جلوس پر شیلنگ، اور اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی دھمکی
شیعیت نیوز: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس پر رینجرز اور پولیس نے دھاوا بولا، مجھے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں لیکن اس روز مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے جلوس پر شیلنگ کی گئی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، ہم نے احتجاجاً سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب میں کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا اور نہ جیب میں پیسے، واپسی پر جب میں ایک ڈی پی او کے گھر گیا تو اس نے کہا کہ سر! میرا نام نہیں لینا، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میری نوکری چلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہو گیا ! اب مسلم ممالک کو متحد ہوکر اسرائیل کو جواب دینا ہوگا:سینیٹر علامہ راجہ ناصر کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم سے ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہوں، جو بھی عمران خان سے منافقت کرے اللہ اسے اور اس کے خاندان کو غرق کرے، قوم کسی کی باتوں میں نہ آئے، ہمارے کارکنوں کے جذبے سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو وارننگ دی کہ اگر آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔