شہید سید حسن نصراللہ کا خون بہت جلد رنگ لائے گا، علامہ باقر زیدی
علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ حماس و حزب اللہ مجاہدین عالم اسلام کا فخر ہیں فلسطین کی آزادی کیلئے کیا جانے والے آپریشن طوفان القصیٰ کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے

شیعیت نیوز : دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی دعائیہ اجتماع و شہدائے اسلام کی یاد میں خراغان کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔
علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ حماس و حزب اللہ مجاہدین عالم اسلام کا فخر ہیں فلسطین کی آزادی کیلئے کیا جانے والے آپریشن طوفان القصیٰ کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور اس راہ میں بہت سےمقاومت کے عظیم رہنماوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا، جس میں سرفہرست اسماعیل ہانیہ اور سید حسن نصراللہ ہیں۔
شہداء کے خانوادوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کا خون انشاء اللہ بہت جلد رنگ لائے گا خطہ سے غاصب ناجائز ریاست اسرائیل کا وجود مٹ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایک دن ڈکٹیٹرز کی اولادوں کے لئے ضرور عبرت کا دن ثابت ہوگا، علامہ راجہ ناصر
انہوں نے کہا استعماری مظالم پر عرب ممالک کی مسلسل مجرمانہ خاموشی نے انہیں غزہ سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے بہت جلدان عرب ممالک کی بادشاہتیں بھی استعمار کے ہاتھوں ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوارکے روز فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش سے امریکی قونصلیٹ نکالی جانے والی پر امن ریلی پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
ریلی کے شرکاء پر جھوٹے مقدمہ قائم کیا گیا ہے اس حوالے سے بہت جلد مشترکہ نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تقریب کے آخر میں شہید حسن نصر اللہ، رفقاء اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان شہدائے فلسطین و لبنان کے شہداء اور کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔