اہم ترین خبریںپاکستان
ایک دن ڈکٹیٹرز کی اولادوں کے لئے ضرور عبرت کا دن ثابت ہوگا، علامہ راجہ ناصر
پنجاب کی فسطائی حکومت کے ایسے شرمناک اقدامات اور لاقانونیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، سینیٹر راجہ ناصر عباس

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی فسطائی حکومت نے فیصل آباد میانوالی اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں مہنگائی بے روزگاری اور عوامی حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر جو ظلم و بربریت کی ہے۔
اس نے ان کے سیاسی باپ آمر جنرل ضیاء الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،یہ دنیا مکافات عمل کا گھر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی فضائیہ کو ایران کے بڑے حملے میں شدید نقصان پہنچا، اسرائیلی میڈیا
انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف کو اس ظلم و بربریت کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔
ایک دن ڈکٹیٹرز کی اولادوں کے لئے ضرور عبرت کا دن ثابت ہوگا۔
پنجاب کی فسطائی حکومت کے ایسے شرمناک اقدامات اور لاقانونیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔