اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں سامراج کے خلاف فضا قائم ہوتے ہی آپس میں لڑایا جاتا ہے، علامہ حسن ظفر

رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل اور سامراج کے خلاف فضا قائم ہوتے ہی شیعہ سنی کو لڑایا جاتا ہے

شیعیت نیوز : رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیل کھیلا جاتا ہے۔

سامراج، اسرائیل، صیہونیت کے خلاف فضا قائم ہوتے ہی شیعہ سنی کو لڑایا جاتا ہے۔

حال ہی میں اسرائیل، لبنان کے مابین جنگ کے دنوں میں پاکستان کو پاراچنار پر الجھا دیا گیا۔

پاکستان میں متعصب اور شرپسند عناصر اسرائیل اور دیگر سامراجی قوتوں کے مہرہ بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت اپنی نااہلی کا اعتراف کرے اور پاراچنار میں امن قائم کرے، سید ناصر شیرازی

لبنان کی عیسائی برادری بھی حزب اللہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وہ جانتے ہیں اسرائیل ایک غاصب اور دہشتگرد ریاست ہے جو خطے میں دہشتگردی کی آماجگاہ ہے۔

اسرائیل لبنان کے بعد شام کی طرف رخ کرے گا، یمن کی طرف رخ کرے گا۔

مسلمانوں کو چاہیئے متحد ہو کر اس سانپ کا سر کچلا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button