جامعۃ الکوثر میں میلاد صادقینؑ کا انعقاد، نمائندہ حرم مطہر امام حسینؑ کی شرکت
تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی اس تقریب کو نعت خواں منور علی نوری نے نعت رسول اکرم سے مرصع کیا جبکہ جامعۃ الکوثر کے گروہ تواشیح کی جانب سے تواشیح پیش کی گئی

شیعیت نیوز : جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں میلاد صادقینؑ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سربراہ امور دینیہ حرم مطہر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ احمد الصافی اور ان کے اراکین وفد نے خصوصی شرکت کی۔
تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی اس تقریب کو نعت خواں منور علی نوری نے نعت رسول اکرم سے مرصع کیا جبکہ جامعۃ الکوثر کے گروہ تواشیح کی جانب سے تواشیح پیش کی گئی۔
طلبا کے درمیان تقریری مقابلے کے فائنل راونڈ کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی نے جامعۃ الکوثر کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نو وارد طلاب کو مرقد شیخ محسن نجفی کے روبرو تجدید عہد کرنے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی کل عالم اسلام سے اہم خطاب کریں گے
انہوں نے سربراہ امور دینیہ حرم مطہر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ احمد الصافی اور ان کی معیت میں آنے والی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
جشن میلاد صادقینؑ سے مہمان گرامی از کربلائے معلی احمد العاملی نے خطاب کیا.
سربراہ امور دینیہ حرم مطہر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ احمد الصافی نے اپنے خطاب میں شیخ محسن نجفی مرحوم کی محنتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے شیخ محسن نجفی کی بلندی درجات کے لئے دعائے خیر بھی کی۔