شاممشرق وسطی

امریکہ کی نئی شرارت، امریکی فوجی قافلہ عراقی کردستان سے شام میں داخل

میڈیا رپورٹس میں ایک امریکی فوجی قافلے کی عراق سے شام پہنچنے کا بتایا گیا ہے۔

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض امریکی فوج کا ایک گروپ عراقی کردستان کے راستے شام میں داخل ہوگیا ہے جس کے ساتھ متعدد ہیلی کاپٹرز بھی ہیں۔

دریں اثناء شامی حکومت نے ملک کی سرزمین پر امریکی افواج کے قبضے اور شام میں اس کے غیر قانونی اڈوں کے خلاف بارہا احتجاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی مرکز پر حملہ

تاہم شامی حکومت کے احتجاج کے باوجود سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ نے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی۔
اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لیگ آف نیشنز کی طرح نام نہاد یونائٹڈ نیشنز بھی مغربی طاقتوں کی بی ٹیم ہے جو دیگر اقوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے راستے فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button