اہم ترین خبریںپاکستان

ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل فراموش ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضا میں مکمل حکمرانی قائم کی، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی وزیر خارجہ کی سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین کی حمایت

انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضا میں مکمل حکمرانی قائم کی۔

ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button