یمنی وزیر خارجہ کی سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین کی حمایت
جمال عامر سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جس وقت بہت سارے ممالک اسرائیل کیخلاف صرف زبانی بیان بازی پر اکتفاء کر رہے تھے اس وقت یمن کی حکومت و عوام مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کیلئے عملی طور پر میدان میں موجود تھی۔

شیعیت نیوز: آج یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ "جمال عامر” نے اپنے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی” سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
اس موقع پر جمال عامر نے ایرانی وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
انہوں نے سید عباس عراقچی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دینگے، سرفراز بگٹی
یمنی وزیر خارجہ نے علاقائی اشتعال انگیزی اور یمن پر امریکہ و برطانیہ کے حملوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود فلسطین کے حوالے سے یمن اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے جمال عامر کی جانب سے وزارت خارجہ میں اپنے انتخاب پر مبارک باد کے پیغام کا شکریہ ادا کیا۔
سید عباس عراقچی نے علاقائی سلامتی کے قیام کے لئے ایران و یمن کے درمیان مشاورت کے تسلسل کو بہت اہم قرار دیا۔