پاکستانپاکستان کی اہم خبریں
تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ جلسے میں شرکت کرنیوالے افراد کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

شیعیت نیوز : پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے، تاہم جلسے کے شرکاء اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اجازت پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل کی درخواست پر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے 40 سے زائد شرائط پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی۔
یہ بھی پڑھیں : فیض حمید نے فوج کے قانون کی کئی دفعات کی خلاف ورزیاں کی ہیں، آئی ایس پی آر
انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ جلسے میں شرکت کرنے والے افراد کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔