مشرق وسطییمن

یمنی مسلح افواج کا بحیرہ احمر میں ایک اور بحری جہاز پر حملہ

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے بحیرہ احمر میں اس بحری جہاز پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز پر میزائل اور ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے صیہونی بندرگاہوں کی طرف جانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر بحیرہ احمر میں بحری جہاز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے پانچ صیہونی بستیوں پر میزائل حملے

انہوں نے کہا کہ پیر کی شب یمنی فوج نے تجارتی جہاز BLUE LAGOON پر میزائل اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔ مذکورہ جہاز یمنی فوج کے انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے صیہونی بندرگاہوں کی طرف جا رہا تھا۔ جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون طیاروں نے جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ انہوں نے تاکید کی کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت ختم ہونے تک بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں صیہونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button