سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی عراق میں وفد کے ہمراہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں
اس موقع پر عراق و پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات، پاکستانی زائرین کے مسائل و عراقی عوام کی جانب سے زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے شاندار استقبال اور ہر طرح کی خدمات کی فراہمی و محبت و ایثار جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراق میں مختلف اہم دینی و سیاسی شخصیات سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے وفد کے ہمراہ آلِ حکیم کے چشم و چراغ و تیار حکمت کے سربراہ علامہ سید عمار الحکیم سے بغداد میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے عراق و پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات، پاکستانی زائرین کے مسائل و عراقی عوام کی جانب سے زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے شاندار استقبال اور ہر طرح کی خدمات کی فراہمی و محبت و ایثار جیسے موضوعات پر عراقی عوام اور حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مجلسِ اعلیٰ اسلامى عراق کے سربراہ اور عراقی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی اسپیکر علامہ ڈاکٹر شیخ ہمام حمودی سے بغداد میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر عراق و پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات، پاکستانی زائرین کے مسائل و عراقی عوام کی جانب سے زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے شاندار استقبال اور ہر طرح کی خدمات کی فراہمی و محبت و ایثار جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔
یہ بھی پڑھیں : رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، ایرانی مسلح افواج کے زیراہتمام مجلس عزا
اس کے علاوہ اہل غزہ و فلسطین پر غاصب اسرائیل کے وحشیانہ انسانیت سوز جرائم و بربریت کی مذمت کی گئی اور فی الفور جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور مظلومین فلسطین اور دیگر دنیا کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراق میں نمائندہ مقام معظم رہبری آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی سے ان کے دفتر نجف اشرف میں بھی ایک اہم ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری وفد کے ہمراہ اربعین حسینی میں شرکت کے لیے عراق گئے ہوئے ہیں۔