اہم ترین خبریںایرانپاکستان کی اہم خبریں

گورنر بلوچستان کا پاکستانی زائرین کے حادثے اور شہادتوں پر اظہار تعزیت

اپنے تعزیتی بیان میں گورنر جعفر مندوخیل نے کہا کہ تمام شہید اور زخمی ہونیوالے زائرین کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

شیعیت نیوز: گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے ایران میں پاکستانی زائرین کے بس حادثے میں شہادتوں اور زخمیوں پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام شہید اور زخمی ہونے والے زائرین کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ علی حسنین

انہوں نے اس المناک حادثے میں شہداء کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو صبر و ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button