ایران

ایران اس بار اسرائیل کو سخت جواب دے گا، جنرل فدوی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر کا کہنا ہے کہ تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیلی رجیم کو ایران کی طرف سے سخت جواب ملے گا۔

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا کہ جعلی اور بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی رجیم نے اپنی حماقت جاری رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا جس کا ہم مناسب وقت اور جگہ پر سخت جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کو غزہ جنگ بندی مذاکرا ت میں اہل فریق نہیں سمجھتے: ایران

انہوں نے کہا کہ ہم سزا کا وقت اور طریقہ طے کریں گے اور شہید ہنیہ کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

فدوی نے زور دے کر کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے شہید ہنیہ کو قتل کر کے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اس بار اسے پہلے سے زیادہ سخت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button