پاک فوج پر خوارج کا حملہ، 4 جوان شہید
پاکستانی فوج نے آگاہ کیا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار فوجی شہید ہو گئے۔

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ رات جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور "تحریک طالبان پاکستان” کے دہشت گرد عناصر کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 فوجی شہید ہو گئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 12/13 اگست 2024 کی شب جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج واصل جہنم ہوئے۔ تاہم اس دوران ملک کے چار بہادر جوان جانبحق ہو گئے۔
ادھر طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی منگل کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے درمیان سرحدی تنازعے کے نتیجے میں تین شہری مارے گئے۔ مفتی عبدالمتین نے بتایا کہ یہ جھڑپ پیر کو طورخم کی جنوب مغربی سرحدی گزرگاہ کے قریب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 2تکفیری دہشت گرد ہلاک
طالبان کے ترجمان کے مطابق یہ جھڑپ پاکستان کی سرحدی افواج کی جانب سے افغانستان کی سرحدی فورسز پر فائرنگ کے بعد ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لڑائی میں پاکستانی فورسز نے شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہوئے۔ تاہم پاکستانی فوج نے ابھی تک اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔