اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بلوچستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 2تکفیری دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ میں تخریب کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی سی ٹی ڈی، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کی جانب سے گئی۔

شیعیت نیوز:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کی واردات کے بعد کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کے تخریب کاروں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ میں تخریب کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی سی ٹی ڈی، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کی جانب سے گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سے خطرناک تکفیری خارجی دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید فورس طلب کرلی گئی، دہشت گردوں کے قلع قمع اور بحالی امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button