شیعہ ہراسی کا ایک اور واقعہ:ملتان میں شیعہ عزادار پر گستاخی کا مقدمہ درج
پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے خلاف نازیبا کمنٹس کیے، پھر اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے نعرے کا جواب دیتے ہوئے خلیفہ دوئم اور صحابہ کرام کی شان میں مزید گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔

شیعیت نیوز:شیعہ ہراسی کا ایک اور واقعہ،ملتان میں شیعہ عزادار پر گستاخی کا مقدمہ درج ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس رپورٹ کے مطابق ملتان پولیس نے سوشل میڈیا پر خلیفہ دوئم کے خلاف گستاخانہ کمنٹس کرنے پر محمد شعیب کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے خلاف نازیبا کمنٹس کیے، پھر اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے نعرے کا جواب دیتے ہوئے خلیفہ دوئم اور صحابہ کرام کی شان میں مزید گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: شیعہ ہراسی کا ایک اور واقعہ تحریک لبیک کے ناصبی نے شیعہ عزادار پر جھوٹا مقدمہ کروادیا
ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری رہی ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے محمد شعیب کو شیعہ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا جارہا ہے،محرم اور صفر میں درجنوں طلبہ کو ہراساں کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں شیعہ ہراسی کے واقعات بڑھ چکے ہیں۔