اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت ہوش کے ناخن لے آئین ہمیں مذہبی آزادی دیتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے، پاکستان ہمارا ملک ہے اس کا آئین و دستور ہمیں مکمل آزادی کے ساتھ یہ حق دیتا ہے کہ ہم اپنے مذہبی عبادات، رسومات اور تہوار کو آئین اور قانون کے حدود میں رہ کر انجام دیں۔

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے، پاکستان ہمارا ملک ہے اس کا آئین و دستور ہمیں مکمل آزادی کے ساتھ یہ حق دیتا ہے۔

ہم اپنے مذہبی عبادات، رسومات اور تہوار کو آئین اور قانون کے حدود میں رہ کر انجام دے سکتے ہیں۔

عشرہ محرم الحرام 1446ھ کی ابتداء میں پنجاب حکومت کے اہم وفد کے ساتھ ہماری ملاقات کروائی گئی۔

ہم سے وعدہ کیا گیا کہ اس سال بہترین اقدامات انجام پائیں گے اور تاریخی طور پر انتظامات کئے جائیں گے۔

ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا لیکن افسوس ہے! کئی مقامات پر نیاز دینے والوں، سبیل لگانے والوں کو روکا گیا۔

ایک بڑی تعداد میں بانیان مجالس اور علماء و ذاکرین کو بھی روکا گیا، سرکاری اہلکاروں کے ذریعے ان کو گرفتار کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کا مسئلہ بدستور عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی

اسی طرح شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں جلوس عزا پر فائرنگ ہوئی اور دو عزادار سید الشہداء (ع) شہید ہوئے۔ "یہ پاکستان ہے یا کوئی اور جگہ”؟۔

ان واقعات کے بعد حکومت نے فوری ریسپانس دیا مگر اس کے بعد کوئی عملی اقدام نہیں ہوا، کیوں؟

بھکی میں حالاتِ اب بھی خراب کئے جا رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہے، دو جانیں چلی گئیں۔

محترم آرمی چیف نے کہا تھا کہ "ایک پاکستانی کی جان ہماری جان ہے” اور یہاں پر دو جانیں چلی گئی وہ بھی عزادری امام حسین (ع) میں۔

بصیرپور میں ایس ایچ او عزادارن سید الشہداء کی توہین کر رہا ہے، ان پر تشدد کر رہا ہے۔

یہ ایس ایچ او ہے یا نمائندہ یزید؟۔

ان واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے اور مجرمین کو سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button