اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او جھنگ کے زیر اہتمام دوران مرکزی جلوس عاشور نماز ظہرین کا انعقاد

آئی ایس او جھنگ کے زیر اہتمام دوران مرکزی جلوس عاشور نماز ظہرین کا انعقاد ہوا، نماز ظہرین علامہ اسماعیل کاظمی نے ادا کروائی اور شہادت امام حسین بھی بیان کی

شیعیت نیوز : آئی ایس او جھنگ صدر کے زیر اہتمام روز عاشور مرکزی جلوس کے دوران نماز ظہرین کا انعقاد کیا گیا۔

نماز مولانا اسماعیل کاظمی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

قبل از نماز مولانا اسماعیل کاظمی نے اعمال عاشور کروائے اور پھر مجلس امام حسینؑ پڑھی جس میں شہادت امام حسینؑ بیان کی گئی۔

نماز کے بعد شیعہ جبری لاپتہ جوان بلال حیدر کے بھائی نے مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال ہونے کو آئے مگر ہمیں اپنے بھائی کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔

ادارے ہمیں خاموش کروا دیتے ہیں، مگر بتاتے نہیں کہ ہمارے بھائی کا جرم کیا ہے؟ یا وہ کس حال میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے بھائی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس کا خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے، ایم ڈبلیو ایم

وگرنہ بلال حیدر کو جلدازجلد رہا کریں۔

بعداز نماز فلسطینی بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیل و امریکہ کے مخالف نعرہ بازی ہوئی۔

اس کے بعد ایڈوکیٹ لیاقت علی خان بلوچ نے مومنین سے خطاب کیا اور شیعہ جبری گمشدگان کے حق میں آواز بلند کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست شیعیان حیدر کرار کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے جبکہ ملک کی سالمیت اور ملک کی آزادی میں شیعیان حیدر کرار کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے اومان اور شیخوپورہ میں ہونے والی دوران جلوس دہشتگردیوں کی بھی پرزور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اومان میں شہداء اور زخمیوں کی دادرسی کی جائے اور پاکستان میں ان غنڈوں کو لگام ڈالی جائے۔

آخر پر ضلعی انتظامیہ کا ہر ممکن تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button