اہم ترین خبریںپاکستان
دس محرم کو سیر وسیاحت اور پکنک منانے والے درجنوں افراد حادثات کا شکار ہوگئے
ڈومیارہ زیارت روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث 5 افراد موت کا شکار ہوگئے۔

شیعیت نیوز: دس محرم کو سیر وسیاحت اور پکنک منانے والے درجنوں افراد حادثات کا شکار ہوگئے۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں سیاحوں کی جیب کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد انتقال کر گئے جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ڈومیارہ زیارت روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث 5 افراد موت کا شکار ہوگئے۔
موٹر وے انٹرچینج عبدالحکیم کے قریب پیش آیا ،کار میں سوار تینوں نوجوانوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 تکفیری2 دہشت گرد گرفتار
گڈانی ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے کراچی کے 10 شہری ڈوب گئے۔ڈوبنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 کو بچا لیا گیا۔
سمندر میں ڈوبنے والے ایک لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔