محرم الحرام: ملک بھر سے اہم علمائے کرام اور ذاکرین کا پنجاب میں داخلہ بند
ملک بھرسے درجنوں شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کی پنجاب میں قیام اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کا پنجاب میں 15 روز کے لیے داخلہ بند کیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز:محرم الحرام میں امن امان برقرار رکھنےکے لیے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ۔
پنجاب نےملک بھرسے شعلہ بیان مقرراور ذاکرین کا پنجاب میں داخلہ بند کردیا۔
ملک بھرسے درجنوں شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کی پنجاب میں قیام اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کا پنجاب میں 15 روز کے لیے داخلہ بند کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں سندھ کے 143 علماء اور ذاکرین کے بیانات اور سفر پر پابندی عائد
صوبہ سندھ سے 15 مقرر اور ذاکرین کا داخلہ پنجاب میں بند ہوگا، اسد طالب جوہری ،علامہ امین شہیدی ،علامہ شہنشاہ نقوی سمیت متعدد شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کا پنجاب میں داخلہ بند ہے ۔
کے پی سے 7 شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین مفتی کفایت اللہ ،خلیل احمد سراج سمیت دیگرپانچ کا ، اسلام آباد سے 4 شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین مولانا عبدالعزیزاورسخاوت علی سمیت دیگرکا جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے ایک ایک شعلہ بیان مقرر اور ذاکرین کا داخلہ پنجاب میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔