پاکستان کی اہم خبریں

کالعدم تکفیری گروہ ٹی ٹی پی کی مالی معاونت بھارت نے کی،پاکستانی سفارتکار کا اہم انکشاف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رابعہ اعجاز نے کہا کہ ’حالیہ برسوں میں پاکستان میں بچوں کو خوفناک تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی بنیادی وجہ دہشت گرد حملے ہیں۔

شیعیت نیوز: پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اس کی سرزمین پر ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث رہی ہیں، جن کے ٹھوس شواہد اقوام متحدہ کو دیے گئے ہیں اور جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو انڈین ایجنسیوں نے مالی مدد دی اور سپانسر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انڈین وفد کے بیان کے جواب میں پاکستانی مشن کی سیکنڈ سکریٹری رابعہ اعجاز نے جہاں انڈیا کو اس کے زیر انتظام کشمیر میں بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی یاددہائی کروائی، وہیں اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ انڈیا پاکستان میں ہونے والی بیشتر دہشت گردی کی کارروائیوں میں کسی نہ کسی طرح ملوث ہے، جس کے ذریعے بچے بھی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والا شہر پارہ چنار غزہ کی طرح مسلسل طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر رہتا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رابعہ اعجاز نے کہا کہ ’حالیہ برسوں میں پاکستان میں بچوں کو خوفناک تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی بنیادی وجہ دہشت گرد حملے ہیں۔

متعدد حملوں کے پیچھے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی رہی ہیں۔ ان میں 2014 میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والا دہشت گردانہ حملہ بھی شامل ہے، جس میں 130 سے زائد معصوم بچے جان سے گئے تھے۔‘

 انہوں نے کہا کہ ’گرفتار انڈین جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو جو ایک انٹیلی جنس افسر ہے، نے بھی اس طرح کی دہشت گردی اور تخریبیسرگرمیوں کے لیے انڈین معاونت کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button