پاکستان کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں بدترین قتل عام ،اسحاق ڈار

شیعیت نیوز:پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز استنبول میں ڈی 8 کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں ، ان فلسطینیوں میں سے کئی جان لیوا زخموں کا شکار ہیں یا طویل عرصے تک معذوری کا سامنا کر رہے ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا خواتین اور بچوں کی غیر متناسب تعداد کے ساتھ اندھا دھند قتل عام کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کے علاقوں پر جارح صیہونی فوج کے حملے، دو سو دس فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے وجود کو نشانہ بنانے کے لیے منظم طریقے سے ہسپتالوں اور اہم انفراسٹرکچر پر بمباری کر رہی ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 12 کام کر رہے ہیں۔

مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صحت کی تمام سہولیات میں سے 84 فیصد تباہ ہو چکی ہیں۔

اسحق ڈار نے بتایا کہ اسرائیل کی مسلسل اور وحشیانہ جارحیت فلسطینی آبادی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کھلی کوشش ہے، دنیا بین الاقوامی قانون، عالمی رائے عامہ اور آئی سی جے کے احکامات کی مکمل طور پر خلاف ورزی کر رہی ہے۔

اور دنیا اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں اپنے دور کے بدترین قتل عام کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

تاریخ ان لوگوں کا فیصلہ نہیں کرے گی جنہوں نے اس طرح کے مظالم کے سامنے خاموش رہنے کا انتخاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button