اہم ترین خبریںیمن
یمنی عوام کی فلسطین کے حق میں شاندار ریلی
شیعیت نیوز:یمن کے باشعور عوام نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینی عوام اور میدان جنگ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والی فلسطین مزاحمت تحریکوں کی حمایت میں وسیع پیمانے پر ریلی نکالی۔
جس میں تل ابیب کی غاصب رجیم اور اس کی پشت پناہی کرنے والے عالمی استکبار امریکہ اور یورپی ممالک کی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:استقامتی محاذ کی صیہونی فوج کے خلاف کارروائياں
یاد رہے سات اکتوبر سے غزہ پر جنگ مسلط کی گئی ہے جس سے اب تک ہزاروں بے گناہ افراد اور بچے شہید ہو چکے ہیں ۔
یمن نے ہر سطح پہ فلسطین کے حق میں اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف اپنا کردار ادا کیا ہے ۔