اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
غزہ میں جنگ بندی کی جائے، سابق صہیونی وزیراعظم

صہیونی رہنما شمالی سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔
سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ لبنان سے حزب اللہ شمالی فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حملوں میں مزید تیزی لاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیلی دفاعی سسٹم کی کمزوری،صیہونیوں کا اعتراف
ہم ڈرامائی طور پر اسرائیل کی نابودی کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔ رفح پر حملوں کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ اس کے عوض ہم سنگین قیمت ادا کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صہیونی تنصیبات کو حملوں میں تیزی لائی ہے۔
حزب اللہ نے صہیونی فوجی تنصیبات پر جدید ترین میزائل، راکٹ اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے ہیں۔