اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیلی دفاعی سسٹم کی کمزوری،صیہونیوں کا اعتراف

شیعیت نیوز:لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی فوجی ٹھکانے زرعیت کو توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صیہونیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

اسی دوران صہیونی میڈیا چینل ماکور ریشون نے اعتراف کیا: حزب اللہ نے اسرائیل کے دفاعی نظام میں موجود کمزور پکڑ لی ہے اور اسی لئے اس کے میزائل صیہونی دفاعی سسٹم کو چکمہ دیتے ہوئے ٹھیک نشانے پر جا لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا گیا، سی این این

اس چینل کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں، حزب اللہ کی طرف سے کئے گئے ٹھیک نشانے پر لگنے والے فضائی حملوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ادھر صیہونی فوج نے حسب سابق ہلاکتوں کی تعداد کو ظاہر کئے بغیر تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران چھے فوجی زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع علاقوں میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button