پاکستان کی اہم خبریں

عدلیہ اور میڈیا پر ریاستی اداروں کا دباو عدم استحکام کو بڑھا رہا ہے، لیاقت بلوچ

شیعیت نیوز:نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سیاسی مشاورتی نشست سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زہریلی سیاسی پولرائزیشن کی وجہ سے سیاسی، شہری، بنیادی انسانی حقوق، معاشی انصاف، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں سے محروم کیے جارہے ہیں۔

عدلیہ اور میڈیا پر ریاستی طاقتور اداروں کا دباو بے یقینی اور عدم استحکام کو بڑھا رہا ہے جو قومی سلامتی اور اندرونی وحدت و یکجہتی کے لیے زہرِقاتل ہے۔

سیاسی جمہوری قوتیں اور اسٹیبلشمنٹ بیک وقت آئین سے انحراف اور پامالی کررہی ہیں، ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے عافیت کا ایک ہی راستہ ہے کہ سب اپنے آپ کو آئینی حدود کا پابند بنائیں اور ذہنی عیاشی اور جاگیردارانہ روش ترک کریں۔

لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ دین، اقامتِ دین اور نظامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی پاکستان کی سلامتی، ترقی اور حفاظت کا ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ محرم الحرام سے قبل جلوس روٹس کے مسائل حل کرے، انجینئر سخاوت علی سیال

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امریکہ، بھارت، اسرائیل کو پریشان کرگئی اور پاکستان دشمن قوتوں کے مقابلہ میں ایٹم بم سدِ جارحیت ثابت ہوا۔

لیکن نظریہ پاکستان، قرآن و سنت کی تعلیمات، آئین کی بالادستی اور قانون کی فرمانروائی اور گڈگورننس نہ ہونے کی وجہ سے دشمن قوتوں نے بھی اور اندرونی لاقانونیت، آئین شکنی نے ایٹمی صلاحیت کی حفاظت مشکل تر بنادی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور ہر سطح پر میرٹ کی پامالی اقتصادی بحران کے بڑے اسباب ہیں۔

ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان بھیک مانگنے،انسانی اور قدرتی وسائل کے بہترین استعمال اور زراعت کو تباہ کرنے کی بجائے کسانوں،ہاریوں، محنت کش طبقہ کو قومی معیشت کی بنیاد بنانے میں مضمر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button